ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / میرے خلاف افواہ پھیلا رہے ہیں بی جے پی کارکنان:گوا آر ایس ایس چیف

میرے خلاف افواہ پھیلا رہے ہیں بی جے پی کارکنان:گوا آر ایس ایس چیف

Fri, 03 Jun 2016 20:32:20  SO Admin   S.O. News Service

پنجی،3جون؍(آئی این ایس انڈیا)گوا آر ایس ایس سربراہ سبھاش ویلنگر نے آج الزام لگایا کہ بی جے پی کارکنان ان کے خلاف یہ افواہ پھیلا رہے ہیں کہ گزشتہ سال ضمنی انتخابات میں ٹکٹ نہیں ملنے کی وجہ سے بدلہ لینے کے ارادے سے وہ اسکولوں میں مادری زبان کو درس وتدریس کا ذریعہ بنائے جانے کے حق میں تحریک کی قیادت کر رہے ہیں جبکہ وہ کبھی بھی پارٹی کے رکن نہیں رہے۔ویلنگر نے آج بتایا کہ کچھ بی جے پی کارکنان افواہ پھیلا رہے ہیں کہ درس و تدریس کا ذریعہ بنائے جانے کے معاملے پر ریاستی حکومت کے خلاف تحریک میں میرا فعال تعاون پنجی ضمنی انتخابات میں پارٹی ٹکٹ حاصل کرنے کی میری ناکام کوشش کا نتیجہ ہے۔انہوں نے کہاکہ سنگھ کیڈر اور جو لوگ مجھے جانتے ہیں، وہ اس کا(افواہ)مذاق اڑا رہے ہیں،وہ جانتے ہیں کہ سیاست میں میری کبھی دلچسپی نہیں رہی ہے۔سنگھ کیڈر ہمیشہ سے سیاست کے بجائے سنگھ کی سرگرمیوں کو ترجیح دیتا رہا ہے۔سابق وزیراعلی منوہر پاریکر کے وزیر دفاع کے عہدے پر منتخب ہونے کے بعد پنجی میں ضمنی انتخابات کرانا پڑا۔
 


Share: